QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5.3 شدت کا زلزلہ

14 Dec 2018 15:40

مردان، صوابی، بٹگرام اور مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جسکے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی گہرائی 113 کلو میٹر تھی اور مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مردان، صوابی، بٹگرام اور مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی گہرائی 113 کلو میٹر تھی اور مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن تھا، تاہم ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 766643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766643/خیبر-پختونخوا-کے-مختلف-اضلاع-میں-5-3-شدت-کا-زلزلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org