0
Friday 14 Dec 2018 15:50

سرکاری اشتہارات میں تصاویر، پرویز خٹک کو 13 لاکھ 65 ہزار جمع کرانے کا حکم

سرکاری اشتہارات میں تصاویر، پرویز خٹک کو 13 لاکھ 65 ہزار جمع کرانے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ سرکاری اشتہارات میں سابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی تصاویر آویزاں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعلٰی پرویز خٹک 13 لاکھ 65 ہزار ادا کرنے کو تیار ہیں اور وہ یہ رقم اپنی جیب سے ادا کریں گے۔ عدالت نے پرویز خٹک کو 10 دن میں 13 لاکھ 65 ہزار جمع کروانے کا حکم دیدیا اور کہا کہ رقم جمع کروا کر اس سے متعلق عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔ واضح رہے کہ اسی کیس میں سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف بھی 55 لاکھ روپے جمع کرا چکے ہیں، جبکہ وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ بھی 14 لاکھ روپے جمع کرا چکے ہیں۔ رواں برس انتخابات جیتنے کے بعد جب پاکستان تحریک انصاف نے مرکز میں حکومت بنائی تو پرویز خٹک کو وفاقی وزیر برائے دفاع مقرر کیا۔
خبر کا کوڈ : 766644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش