0
Friday 14 Dec 2018 16:12

پشاور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی دھمکی

پشاور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی تاجر برادری نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران بھاری مشینری کے ممکنہ استعمال کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 سال قبل بھی آپریشن کیا گیا اور لوگوں کی کروڑوں کی املاک تباہ کی گئیں، تاہم اس کے بعد تاجروں اور عوام کا حال تک نہیں پوچھا گیا، اگر اعتماد میں نہیں لیا گیا تو پشاور بھر میں شٹر ڈاؤن کی کال دیدیں گے۔ ان خیالات کا اظہار تاجر انصاف پشاور کے صدر شاہد خان نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ شاہد خان نے کہا کہ پہلے ہی 15 مختلف محکمے غریب دکانداروں کا استحصال کر رہے ہیں، معمولی معمولی غلطیوں پر ہزاروں روپے جرمانے کئے جاتے ہیں۔ اس کے باوجود تاجر انتظامیہ سے تعاون کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حق میں ہیں، تاہم نام نہاد تنظیموں کے ساتھ انتظامیہ کے مذاکرات کو قبول نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 766646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش