QR CodeQR Code

کراچی سمیت سندھ بھر میں چھٹے روز بھی گیس نایاب، سی این جی اسٹیشنز بند

14 Dec 2018 16:50

سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے آج بھی سی این جی اور گیس سپلائی معمول پر آنے کا امکان نہیں۔ ادھر پیپلز پارٹی کی جانب سے گیس کی فراہمی روکنے پر آج سے وفاق کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج مسلسل چھٹے روز بھی گیس نایاب ہے جس کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز بند اور گھریلو صارفین کو ملنے والی گیس کا پریشر بھی کم ہے۔ شہر قائد میں گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں جب کہ ٹرانسپورٹر کی غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کے باعث سی این جی بسز بھی سڑکوں پر نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اسکول، کالجز، یونیورسٹی اور دفاتر جانے والے افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب سی این جی کی بندش کے باعث سی این جی اسٹیشنز بھی بند ہیں۔ سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے آج بھی سی این جی اور گیس سپلائی معمول پر آنے کا امکان نہیں۔ ادھر پیپلز پارٹی کی جانب سے گیس کی فراہمی روکنے پر آج سے وفاق کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 766650

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766650/کراچی-سمیت-سندھ-بھر-میں-چھٹے-روز-بھی-گیس-نایاب-سی-این-جی-اسٹیشنز-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org