0
Friday 14 Dec 2018 18:23

وزیراعظم کی زیرصدارت کے پی کے کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری

وزیراعظم کی زیرصدارت کے پی کے کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت خیبر پختونخوا کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلٰی محمود خان سمیت صوبائی وزراء شریک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے وزیراعظم کو 100 روزہ پلان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جا رہی ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے، جہاں انہوں نے شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا تھا۔ یہ شیلٹر ہومز خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے 100 روزہ پروگرام کے تحت قائم کئے ہیں۔ شیلٹر ہومز میں 430 افراد کیلئے رہائش مہیا ہوگی جہاں انہیں کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 766666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش