0
Friday 14 Dec 2018 18:38

امریکا ڈومور کہتا تھا آج وہی طالبان سے مذاکرات کیلئے تعاون مانگ رہا ہے، عمران خان

امریکا ڈومور کہتا تھا آج وہی طالبان سے مذاکرات کیلئے تعاون مانگ رہا ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے قیام کیلئے سیاسی اور روایتی ہتھکنڈے استعمال نہیں کئے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کی 100 روزہ کارکردگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی عوام نے دوسری بار پی ٹی آئی کو زبردست مینڈیٹ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے امریکا ڈومور کہتا تھا آج وہی طالبان سے مذاکرات کیلئے تعاون مانگ رہا ہے، پاکستان نے امریکا کی افغان طالبان سے بات کروائی، افغانستان میں امن ہو، تو پشاور سینٹرل ایشیاء میں سرمایہ کاری کا حب بن سکتا ہے، قلعہ بالاحصار کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے اربوں روپے الیکشن متاثر کرنے کیلئے خرچ کئے، خوشی ہے کہ لوگوں نے نئی سوچ کو ووٹ دیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ محمود خان ایماندار، سادہ اور سچے انسان ہیں، ان پر پورا اعتماد ہے، عقلمند انسان دیانتدار نہیں تو اس کی عقل کا کوئی فائدہ نہیں، عثمان بزدار کو وزیراعلٰی بنانے پر شور مچایا گیا، مگر یقین تھا کہ پنجاب اور پختونخوا کے وزرائے اعلٰی کبھی کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی محمود خان نے غریبوں کے زبردست شیلٹر ہاؤس بنائے، جن کا نام مہمان خانہ رکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں کوئی ایسا قدم یا سوچ نہیں دیکھی، جس سے پاکستان فلاحی ریاست بنے، ماضی میں صرف چھوٹے سے طبقے کیلئے پالیسیاں بنائی جاتی تھیں، کبھی کسی کو سسٹم تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں پیسہ غریبوں اور ضرورت مندوں پر خرچ ہوتا تھا، تمام پاکستانی بچوں کیلئے ایک نصاب پر کام کر رہے ہیں، تمام وزراء کو ہر روز دفاتر جانا چاہیئے، مجھے پتا چل جائے گا کہ کون نہیں جاتا، پھر کوئی وزیر یہ نہ کہے کہ میری وزارت واپس لے لی گئی، اب ہمیں یہ ڈر نہیں کسی وزیر کو نکالا تو فارورڈ بلاک بن جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھینسیں بیچنے پر مذاق اڑایا گیا، قیام پاکستان سے پہلے حکومت کے پیسے کو لوگ اپنا پیسہ نہیں سمجھتے تھے، ٹیکس چوری، کرپشن کو برا نہیں سمجھا جاتا تھا، بدقسمتی سے آزادی کے بعد ہمارے اپنے لوگوں کو اپنا بنانے کی کوشش نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کی دیوار توڑنے کیلئے اس لئے کہا کہ عوام کو وہاں جانا چاہیئے، عوام اور حکومت کو ایک دوسرے کو اپنا سمجھنا ہے، دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون نے 27 سال بعد پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں رحم کی حکومت آئی، تو اوپر والے کی برکت سے گیس دریافت ہوگی، سب سے زیادہ خیرات پاکستان دیتا ہے، سب سے کم ٹیکس بھی پاکستان دیتا ہے، اسلام آباد میں ہم نے ساڑھے 300 ارب روپے کی زمین واگزار کرائی ہے، عوام کی زمین پر بڑے بڑے مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 766668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش