QR CodeQR Code

حیدرآباد، مسجد میں پڑھنے والے بچوں پر پائپ سے تشدد کرنیوالا قاری گرفتار

14 Dec 2018 19:36

ایک نمازی نے قاری حافظ غلام حسین کی ویڈیو بنا لی، اس دوران نمازی نے قاری کو روکنے کی بھی کوشش کی، تاہم قاری نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کے بچے نہیں ہیں، اس لیے اپنا کام کرو۔ نمازی نے بچوں کو مارنے سے روکنا بھی چاہا، تاہم جلاد قاری نے نمازی کو بھی کھری کھری سنا دیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے شہر حیدرآباد میں واقع سرہندی مسجد کا قاری جلاد بن گیا، قاری حافظ غلام حسین نے چھٹی کرنے پر بچوں پر پائپ سے تشدد کر ڈالا۔ بچوں پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، ایس پی کے نوٹس لینے کے بعد حافظ غلام حسین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کینٹ ایریا حیدرآباد کی سرہندی مسجد کے قاری کی بچوں پر پائپ سے تشدد کرنے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ بچوں پر چھٹی کرنے کی وجہ سے تشدد کر رہا ہے۔ مسجد میں موجود ایک نمازی نے قاری حافظ غلام حسین کی ویڈیو بنا لی، اس دوران نمازی نے قاری کو روکنے کی بھی کوشش کی، تاہم قاری نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کے بچے نہیں ہیں، اس لیے اپنا کام کرو۔ نمازی نے بچوں کو مارنے سے روکنا بھی چاہا، تاہم جلاد قاری نے نمازی کو بھی کھری کھری سنا دیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی جا رہی ہے اور اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کے ساتھ ساتھ قاری کو سخت سزا دینے کی بھی اپیل کی ہے۔ جلاد قاری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مسجد سے فرار ہو گیا تھا، تاہم ایس پی کی ہدایت پر حافظ غلام حسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 766684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766684/حیدرا-باد-مسجد-میں-پڑھنے-والے-بچوں-پر-پائپ-سے-تشدد-کرنیوالا-قاری-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org