0
Friday 14 Dec 2018 19:40

پاراچنار، عمائدین کا جرگہ میں علی زئی تحصیل کو فعال بنانے اور علاقے کے دیگر مسائل کے حل کا مطالبہ

پاراچنار، عمائدین کا جرگہ میں علی زئی تحصیل کو فعال بنانے اور علاقے کے دیگر مسائل کے حل کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے حمزہ خیل اور مستوخیل قبائل کا مشترکہ جرگہ منعقد ہوا، جس میں علی زئی تحصیل کو فعال بنانے اور علاقے کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لوئر کرم میں حمزہ خیل اور مستوخیل قبائل کے مشترکہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے نجیب حسین طوری انزروال، ملک سجاد حسین، حاجی انور حسین اور دیگر عمائدین نے کہا کہ بجلی کی کم وولٹیج اور ناروا لوڈ شیڈنگ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں عوام کا جینا حرام کردیا ہے اور 24 گھنٹوں میں بمشکل آدھا گھنٹہ بجلی میسر نہیں ہوتی۔ عمائدین نے کہا کہ این جی اوز ضلع کرم کے دیگر علاقوں میں ترقیاتی کام کررہے ہیں مگر علاقہ انزری کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این جی اوز منظور نظر افراد کو نوازنے کا سلسلہ بند کردیں اور علاقے میں یکساں طور پر پسماندہ علاقوں میں کام کریں۔ انہوں نے تحصیل علی زئی کو فعال بنانے اور علی زئی میں باقاعدہ تحصیلدار کی طرح اسسٹنٹ کمشنر کی بھی ڈیوٹی انجام دینا شروع کرنے اور افغانستان کیلئے شہیدانو ڈنڈ کا راستہ آمد و رفت کیلئے کھولنے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 766685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش