0
Friday 14 Dec 2018 19:56

عدلیہ و فوج کی تضحیک کرنیوالوں سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرچکے ہیں، ثروت اعجاز قادری

عدلیہ و فوج کی تضحیک کرنیوالوں سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرچکے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اہل سنت کو کمزور کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ناموس رسالت (ص) کے تحفظ کی جدوجہد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے، ختم نبوت (ص) ہمارے ایمان کا اہم ترین جز ہے جس کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوسکتا، گرفتار اہل سنت کے تمام لوگوں کو فوری رہا کیا جائے، آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، ناموس رسالت (ص) کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانا جرم ہے تو یہ جرم پاکستان کا ہر غیور مسلمان کرتا رہے گا، ختم نبوت اور ناموس مصطفی (ص) قوانین کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ کرنیوالوں اور عدلیہ و فوج کی تضحیک کرنیوالوں سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرچکے ہیں، حکومت فوری طور پر اہل سنت کے علماء و مشائخ اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرے، ناموس رسالت (ص) کی جدوجہد کی پاداش میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا اہل حق کا شیوہ رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر جیل سے رہا ہونیوالے علامہ کوثر علی قادری سمیت دیگر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ، محمد طیب قادری و دیگر بھی موجود تھے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کارکنان مرکز اہلسنت سے رابطے میں رہیں اور اپنی پرامن پالیسی و جدوجہد کے ذریعے اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی کیلئے کام کریں، علماء حق ہمارے سروں کے تاج ہیں، پاکستان بنایا تھا اور پاکستان بچانے کیلئے بھی ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، اہلسنت کے درجنوں گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لئے عملی جدوجہد کررہے ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 16 ایم پی او کے تحت بند کئے گئے اہل سنت تنظیمات کے تمام کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 766688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش