0
Saturday 15 Dec 2018 00:16

تربت، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بارودی سرنگ پھٹنے سے 6 اہلکار شہید، 4 دہشتگرد ہلاک

تربت، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بارودی سرنگ پھٹنے سے 6 اہلکار شہید، 4 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ تربت کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بارودی سرنگ پھٹنے سے 6 سیکیورٹی اہلکار شہید، 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے بلیدہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی گاڑی دہشتگردوں کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 6 جوان جام شہادت نوش کر گئے، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار گل شہادت اور سپاہی انور کا تعلق کرک سے ہے، نائیک لال خان کا تعلق لکی مروت، نائیک سجاد کا تعلق لودھراں سے ہے، نائیک نواز کا تعلق تونسہ شریف اور سپاہی سجاد کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 766737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش