QR CodeQR Code

عمران خان مخلص وزیراعظم ہیں قوم انکا ساتھ دے، مولانا طارق جمیل

15 Dec 2018 10:14

مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے عوام کے نام جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان واحد حکمران ہے جس نے ریاست مدینہ کی بات کی، قوم فیصلہ کرلے، جھوٹ، فراڈ اور ظلم کا راستہ چھوڑ دے، عوام رشوت، زیادتی کا راستہ چھوڑ کر سچائی، محبت کا راستہ اپنا لیں۔


اسلام ٹائمز۔ معروف مذہبی مبلغ مولانا طارق جمیل نے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ سو فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے عوام کے نام جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان واحد حکمران ہے، جس نے ریاست مدینہ کی بات کی، انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ عمران خان سے بھرپور تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بڑے منصوبے صرف عزم و حوصلے سے شروع کئے، 100 فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں، قوم فیصلہ کرلے، جھوٹ، فراڈ اور ظلم کا راستہ چھوڑ دے، عوام رشوت، زیادتی کا راستہ چھوڑ کر سچائی، محبت کا راستہ اپنا لیں۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ یہ پہلا حکمران ہے، جس نے مدینے کی فلاحی ریاست کا منشور پیش کیا، میں عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں۔
 


خبر کا کوڈ: 766755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766755/عمران-خان-مخلص-وزیراعظم-ہیں-قوم-انکا-ساتھ-دے-مولانا-طارق-جمیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org