QR CodeQR Code

کل مسالک علماء بورڈ کا 18 دسمبر کو یوم لغتِ عربی منانے کا اعلان

15 Dec 2018 10:22

کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ عربی تمام زبانوں کی ماں ہے، اس کو فروغ دینا چاہیے۔ مولانا عاصم مخدوم نے مزید بتایا کہ لغت عربی سے قرآن و حدیث کو سیکھنے میں مدد ملتی ہے جس کیلئے اس کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کُل مسالک علماء بورڈ نے 18 دسمبر کو ملک بھر میں "یوم لغتِ عربی" منانے کا اعلان کر دیا۔ کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا عاصم مخدوم  کا "اسلام ٹائمز" سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ عربی تمام زبانوں کی ماں ہے، اس کو فروغ دینا چاہیے۔ مولانا عاصم مخدوم نے مزید بتایا کہ لغتِ عربی سے قرآن و حدیث کو سیکھنے میں مدد ملتی ہے جس کیلئے اس کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ 18 دسمبر کو جامعہ صدیقیہ مستی گیٹ لاہور میں یومِ لغتِ عربی کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔ جس کے انعقاد اور انتظامات کیلئے پیر قاری احمد شکیل صدیقی کو تقریب کا کوارڈینٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کا رجحان انگریزی کی طرف زیادہ ہو گیا ہے، فی زمانہ انگریزی بھی اہم ہے مگر عربی سے ہمیں اپنی فکری میراث سے قربت کا سامان ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ علم کا چشمہ سرزمین عرب سے پھوٹا تھا، اس سے سیراب ہونے کیلئے ہمیں عربی زبانی کی طرف لوٹنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں عربی زبان کے فروغ و اشاعت کیلئے حکومتی سطح پر بھی اقدامات کیلئے کوششیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 766758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766758/کل-مسالک-علماء-بورڈ-کا-18-دسمبر-کو-یوم-لغت-عربی-منانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org