0
Saturday 15 Dec 2018 15:51

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاک بھارت تعلقات ٹھیک نہیں ہونگے، سید نقوی

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاک بھارت تعلقات ٹھیک نہیں ہونگے، سید نقوی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے معرف صحافی سید نقوی نے برصغیر کے حالات کے بارے میں لکھی اپنی کتاب "مسلمان دیار میں ہی غیر" میں لکھا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ بھارت کے لئے درد سر والا معاملہ بن گیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا حل تلاش نہ کیا جائے، تب تک بھارت و پاکستان کے مابین تعلقات بہتر نہیں ہوں گے اور نہ ہی خطے میں امن کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اپنی کتاب میں اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ مسلمانوں نے تین سو سالہ دور اقتدار میں ہندوستان کو بہت کچھ دیا ہے، ہندو یہ بتائیں کہ انہوں نے ہندوستان کو کیا دیا؟۔

سید نقوی نے اپنی کتاب میں برصغیر کی تقسیم کو سانحہ عظیم قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مسلمانوں نے کبھی بھی دو قومی نظریہ قبول نہیں کیا تھا، تاہم انہیں ایسا کرنے کے لئے مجبور کیا گیا۔ انہوں نے بھارتی عوام کو تاریخ کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دیکھے کہ وطن عزیز کی آزادی میں مسلمانوں نے کتنا اہم رول ادا کیا ہے اور بدلے میں انہیں کیا دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ آج بھارت کے مسلمان کو نہ صرف مشکوک نظروں سے دیکھا جا رہا ہے بلکہ انہیں ملک دشمنی کا طعنہ بھی دیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 766761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش