0
Saturday 15 Dec 2018 12:08

اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں جے یو آئی کے سینیئر رہنما گرفتار

اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں جے یو آئی کے سینیئر رہنما گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے اہم اور سینئر رہنما مفتی کفایت اللہ کو مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ مفتی کفایت اللہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف بھی رہ چکے ہیں، جنہیں نارٹوپا گاؤں کے علاقے ہازرو میں وفاق المدارس العربیہ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک مذہبی کانفرنس میں شرکت کے بعد گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق رہنما جے یو آئی کو نفرت آمیز تقریر کے 2 سال پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور شعبہ انسدادِ دہشت گردی کے اہلکاروں نے مفتی کفایت اللہ کو مذکورہ کانفرس میں ان کی تقریر مکمل کرتے ساتھ ہی گرفتار کیا اور ہزارہ پولیس تھانے منتقل کر دیا۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما کو 17 دسمبر کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کیا جائے گا اور سماعت کے بعد اٹک جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف ایک اور اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں نیا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 766786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش