1
0
Saturday 15 Dec 2018 12:38

لاہور، پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

لاہور، پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی کے باعث پاکستان کی سب سے بڑی جامعہ "پنجاب یونیورسٹی" کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی۔ ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکرز نے اپنے پیغام میں کہا کہ کیا اِسے سکیورٹی کہتے ہیں؟۔ ویب سائٹ ہیک کر کے ہیکرز نے سارا مواد بھی کنٹرول کر لیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ کو روزانہ 10 ہزار سے زائد افراد وزٹ کرتے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ویب سائٹ پر یونیورسٹی نے کوئی سکیورٹی فیچر ہی نہیں لگایا تھا۔ یاد رہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے اپنی ویب سائٹ کو ایک سال پہلے ری لانچ کیا تھا۔ ورڈ پریس پر بنائی گئی ویب سائٹ کو لوکل پاکستانی سرور سے منسلک کیا گیا تھا، عجیب بات یہ ہے کہ یونیورسٹی کے پاس اپنی ویب سائٹ چلانے کیلئے سرور تک موجود نہیں۔
خبر کا کوڈ : 766792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Sidra Shafique
Check the result 2023 BA part1
ہماری پیشکش