0
Saturday 15 Dec 2018 12:49

ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کے ذریعے جائیداد خریدنے والے پاکستانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کے ذریعے جائیداد خریدنے والے پاکستانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے غیر قانونی طور پر فنڈز کی منتقلی میں ملوث منی چینجرز اور خلیجی ممالک میں منی لانڈرنگ کے ذریعے جائیداد خریدنے والے پاکستانیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری کی گئی دستاویز کے مطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ڈائریکٹرز کانفرنس میں یہ فیصلہ کیا گیا، کانفرنس کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن نے کی۔ کانفرنس میں ایف آئی اے سربراہ نے شرکاء کو وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے بارے میں بریف کیا، جس میں انہوں نے حوالہ ڈیلرز، منی لانڈرنگ کرنے والوں اور جنہوں نے پاکستان سے چوری چھپے دبئی میں جائیداد خریدنے کے لیے رقم منتقل کی، کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایف آئی اے سربراہ نے ماتحت افراد کو منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف تفصیلی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی اور حوالہ ڈیلرز، چوری چھپے لے جائی گئی رقم سے دبئی میں جائیدادیں خریدنے والوں کے خلاف کی گئی کارروائی پر روزانہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں ایف آئی اے سربراہ نے ادارے کے شعبہ انسدادِ بدعنوانی کو ملزمان کے بارے میں تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق 6 اراکین پر مشتمل وزارتی کمیٹی منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر ،پاکستان سے رقم دہشت گردوں کی مالی ماداد کے لیے بھیجنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی نگرانی کرے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 766796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش