0
Saturday 15 Dec 2018 22:57

اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے عمران خان اپنا چہرہ بے نقاب کررہے ہیں، حمزہ شہباز

اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے عمران خان اپنا چہرہ بے نقاب کررہے ہیں، حمزہ شہباز
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای سی ایل میں نام نہ ہونے کے باوجود ایئرپورٹ پر ایسے روکا گیا، جیسے دہشت گردوں کو روکا جاتا ہے، اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے عمران خان اپنا چہرہ بے نقاب کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب اپنی کابینہ میں بھی دائیں بائیں دیکھ لیں، 240 کنال اراضی کی بات ایسی ہی ہے، جیسے 56 کمپنیوں کے بات کی جاتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران حمزہ شہباز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پرویز الہٰی بھی تو پنجاب حکومت میں رہے ہیں، تو انہوں نے کیوں پروڈکشن آرڈر رولز نہیں بنائے؟۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو لندن جانے سے روک دیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 766799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش