0
Saturday 4 Jun 2011 00:13

القاعدہ دنیا کے کسی بھی حصے میں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، امریکی حکام

القاعدہ دنیا کے کسی بھی حصے میں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، امریکی حکام

واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ اسامہ بن لادن کی موت کے بعد بھی پاکستان سے دنیا کے کسی بھی حصے میں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ امریکی کانگریس میں بیان دیتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کی اہلکار شیری ویلا روزا نے داخلی سلامتی سے متعلق امریکی کانگریس کمیٹی کو دئے گئے تحریری جواب پاکستان سے شمالی وزیرستان میں انتہا پسندوں کے خلاف اقدام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ القاعدہ کی قیادت بہت کمزور ہو گئی ہے لیکن اس میں اب بھی اتنی سکت ہے کہ وہ پاکستان سے علاقائی یا بین الاقوامی سطح پر حملہ کر سکتی ہے۔ ویلا روزا نے کہا کہ امریکی القاعدہ کے خاتمے کے لئے اپنا کام کرے گا اور دیکھے کا پاکستان آنے والے دنوں میں کیا اقدامات کرتا ہے۔ 
اجلاس کی صدارت کر نے والے ٹیکساس سے امریکی رکن کانگرس مائیکل میک کال کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن نہ تو کسی غار میں چھپا تھا نہ ہی اس نے پہاڑوں میں پناہ لی تھی ، اسامہ کا کمپاؤنڈ پاکستان ملٹری اکیڈمی سے ایک میل سے بھی کم فاصلے پر تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ پاکستان کی حکومت اسامہ بن لادن کی اپنے ملک میں موجود گی سے واقف تھی لیکن اتنا ضرور ہے کہ کچھ پاکستانی حکام جانتے تھے کہ اسامہ سب کی نظروں کے سامنے رہ رہا.

خبر کا کوڈ : 76683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش