QR CodeQR Code

فاٹا انضمام، نوجوان قیادت اور درپیش چیلنجز کے بارے سیمینار

15 Dec 2018 18:31

اعجاز قریشی نے اپنے خطاب میں انضمام کے عمل کو تیز کرنے اور اس کے تمام پہلوؤں اور بورڈ کو مؤثر بنانے کے عمل پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فاٹا انضمام، نوجوان قیادت اور درپیش چیلنجز کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ جس سے پیمان ٹرسٹ کے چیئرمین شفقت محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار کا مقصد صرف فاٹا انضمام کا جشن نہیں بلکہ اس علاقے سے نوجوانوں کو ان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بھی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ ان علاقوں کے مستقبل کیلئے مستحکم کمیونٹی اور ان کے نقطہ نظر اور مشن کی تعمیر، نوجوانوں کی سفارشات ان کی بات سننے کیلئے، انضمام اور دیگر چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے ایک مربوط اور مستحکم نظام کو بنانا ہے۔ ممبر وفاقی محتسب اور سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اعجاز قریشی نے اپنے خطاب میں انضمام کے عمل کو تیز کرنے اور اس کے تمام پہلوؤں اور بورڈ کو مؤثر بنانے کے عمل پر زور دیا۔ پیمان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسرت قدیم نے کہا کہ پیمان نے جو کام شروع کیا ہے اس میں کمیونٹی کو ایک مضبوط آواز دینا ہے کہ وہ انتہا پسندی سے متعلق ایشو پر بات کریں۔


خبر کا کوڈ: 766849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766849/فاٹا-انضمام-نوجوان-قیادت-اور-درپیش-چیلنجز-کے-بارے-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org