0
Saturday 15 Dec 2018 22:32

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 24 جنگجو ہلاک، 17 شہری جاں بحق

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 24 جنگجو ہلاک، 17 شہری جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان اور اتحادی افواج کے طالبان کے ٹھکانوں پر دو مختلف حملوں میں 24 جنگجو مارے گئے جب کہ 17 شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں افغان سیکیورٹی فورسز اور اتحادی افواج کی دو مشترکہ کارروائیوں میں 25 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ افغانستان کے صوبے کنڑ میں مشترکہ کارروائی طالبان کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 20 جنگجو مارے گئے جب کہ 8 جنگجو اور 4 فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

طالبان کے ترجمان نے بتایا کہ صوبے کنڑ میں اتحادی افواج نے نہتے شہریوں کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا جس کے باعث 17 شہری بھی جاں بحق ہوئے تاہم افغان حکومت نے شہریوں کی ہلاکت کی تردید کی۔ دوسری جانب افغان صوبے ہلمند میں امریکی فوج نے ایک ڈرون حملے میں 4 مشتبہ جنگجو کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ڈرون حملے میں مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ طالبان کی جانب سے صوبے ہلمند میں ڈرون حملے میں شدت پسندوں کی ہلاکت سے متعلق تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز ان کارروائیوں کو بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 766883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش