QR CodeQR Code

اوورسیز پاکستانیوں کو واپسی پہ 2 موبائل فون پر ٹیکس سے استثنٰی ملنے کا امکان

15 Dec 2018 23:13

وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاوی نے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر سے درخواست کی ہے کہ موبائل فون پر ٹیکس کو کم سے کم کیا جائے اور بغیر ٹیکس کے 2 فون لانے کی اجازت دی جائے۔ زلفی بخاری کا کہنا ہے انہیں بے شمار اوورسیز پاکستانیوں نے اس نئی پابندی میں نرمی کرنے کی درخواست کی ہے، اسی لیے انہوں نے وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر سے پابندی میں نرمی کرنے کی درخواست کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یرون ممالک پاکستانیوں کو اپنے ساتھ ادائیگی کی ادائیگی کے بناء 2 موبائل فون لانے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر سے درخواست کی ہے کہ موبائل فون پر ٹیکس کو کم سے کم کیا جائے اور بغیر ٹیکس کے 2 فون لانے کی اجازت دی جائے۔ وفاقی حکومت نے پاکستان میں موبائل فونز کی سمگلنگ کو روکنے کیلئے بیرون ممالک سے منگوائے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پالیسی کے مطابق اب بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے افراد اپنے ساتھ صرف ایک موبائل فون لا سکتے ہیں جس پر ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔ بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے افراد اپنے ساتھ ایک سے زائد جتنے بھی موبائل فونز لائیں گے، ان تمام موبائل فونز پر ان کی قیمتوں کے حساب سے ٹیکس عائد کیا جائے گا جبکہ جو لوگ غیر ملکی کمپنیوں سے موبائل فونز منگوائیں گے، ان موبائل فونز پر بھی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر عوام نے شدید ردعمل دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس پابندی میں یا تو نرمی کی جائے یا اسے ختم کیا جائے جبکہ اب اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاوی نے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر سے درخواست کی ہے کہ موبائل فون پر ٹیکس کو کم سے کم کیا جائے اور بغیر ٹیکس کے 2 فون لانے کی اجازت دی جائے۔ زلفی بخاری کا کہنا ہے انہیں بے شمار اوورسیز پاکستانیوں نے اس نئی پابندی میں نرمی کرنے کی درخواست کی ہے، اسی لیے انہوں نے وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر سے پابندی میں نرمی کرنے کی درخواست کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 766888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766888/اوورسیز-پاکستانیوں-کو-واپسی-پہ-2-موبائل-فون-پر-ٹیکس-سے-استثن-ی-ملنے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org