QR CodeQR Code

ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی، دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

15 Dec 2018 23:39

ترجمان کیمطابق دہشتگرد بارڈر کے ایرانی حصہ سے تھے۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ مستقبل میں بارڈر کوآرڈینیشن میکنزم کی بات کی گئی، جس سے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے بارڈر سے دہشتگردوں کے حملے پر ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا اور ایف سی جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق جمہوری اسلامی ایران سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایرانی سفیر کو واقعہ پر دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور گذشتہ رات ایف سی کے جوانوں پر دہشت گردوں کے حملے پر شدید احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا۔ پاکستان نے حکومت ایران سے واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کیخلاف فوری آپریشن کا مطالبہ کیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد بارڈر کے ایرانی حصہ سے تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بارڈر کوآرڈینیشن میکنزم کی بات کی گئی، جس سے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔

 


خبر کا کوڈ: 766891

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766891/ایرانی-سفیر-کی-دفتر-خارجہ-میں-طلبی-دہشتگردوں-کیخلاف-کارروائی-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org