0
Sunday 16 Dec 2018 01:02

جنرل زبیر حیات نے لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آرٹلری رجمنٹ کے بیج لگا دیئے

جنرل زبیر حیات نے لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آرٹلری رجمنٹ کے بیج لگا دیئے
اسلام ٹائمز۔ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آرٹلری رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگا دیئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کرنل کمانڈنٹ آرٹلری رجمنٹ کی تعیناتی کیلئے اٹک میں تقریب ہوئی، جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے شرکت کی۔ تقریب میں حاضر و ریٹائرڈ آفیسرز، جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور سپاہیوں نے بھی شرکت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آرٹلری رجمنٹ کا کرنل کمانڈنٹ تعینات کیا گیا ہے، جنہیں اس تقریب میں بیج لگائے گئے۔ اس موقع پر جنرل زبیر محمود حیات نے آرٹلری رجمنٹ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ جنگ اور امن میں آرٹلری کا اہم کردار ہے۔
خبر کا کوڈ : 766916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش