QR CodeQR Code

سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی یاد میں آج چراغاں کیا جائیگا، آئی ایس او کراچی

16 Dec 2018 07:35

ترجمان آئی ایس او کراچی کا کہنا ہے کہ شہدائے آرمی پبلک اسکول پشاور کی یاد کو زندہ رکھنا ہمارا قومی فریضہ ہے، سانحہ پشاور نے دہشتگردوں کی سفاکیت اور ہماری صفوں میں موجود دہشتگردی کے حامیوں کے اصل چہرے کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی یاد میں مرکزی تقریبِ چراغاں کا انعقاد آج بروز اتوار شام 7 بجے شمع چورنگی، شاہ فیصل کالونی پر کیا جائے گا، جس میں ڈویژنل صدر محمد عباس سمیت مختلف سماجی، سیاسی شخصیات اور طلباء کی کثیر تعداد شرکت کرینگے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم طلباء، طالبات و اساتذہ کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔ ترجمان آئی ایس او کراچی کا کہنا ہے کہ شہدائے آرمی پبلک اسکول پشاور کی یاد کو زندہ رکھنا ہمارا قومی فریضہ ہے، سانحہ پشاور نے دہشتگردوں کی سفاکیت اور ہماری صفوں میں موجود دہشتگردی کے حامیوں کے اصل چہرے کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا، شہدائے آرمی پبلک اسکول کی قربانیوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کے حوصلے کو مزید بلند کیا۔


خبر کا کوڈ: 766923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766923/سانحہ-آرمی-پبلک-اسکول-کے-شہداء-کی-یاد-میں-ا-ج-چراغاں-کیا-جائیگا-ا-ئی-ایس-او-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org