0
Sunday 16 Dec 2018 09:29

گوجرانوالا، ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث دو خواتین جاں بحق

گوجرانوالا، ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث دو خواتین جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب کے شہر گوجرنوالہ کے نجی کلینک میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ گوجرنوالہ کے علاقے راہوالی کے نجی کلینک میں دو خواتین کو ڈلیوری کے لیے لایا گیا تھا، تاہم ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث غلط انجیکشن لگنے سے دونوں جاں بحق ہو گئیں۔ واقعے کے خلاف ورثاء نے کلینک کے باہر احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ صائمہ نامی لیڈی ڈاکٹر اور عملہ کلینک کو تالے لگا کر فرار ہو گیا۔ ورثاء کے مطابق الگ الگ گھرانوں سے تعلق رکھنے والی دونوں خواتین سدرہ اور اقراء کو ڈلیوری کے لیے لایا گیا تھا۔ ایک خاتون کے یہاں بیٹا اور دوسری خاتون کے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی۔ ڈلیوری کے بعد خواتین کو انجیکشن لگائے گئے، جس سے دونوں کی حالت بگڑ گئی، دونوں خواتین کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئیں۔ تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 766930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش