QR CodeQR Code

عام شہریوں پر گولیوں کی بوچھاڑ لاقانونیت کی بدترین مثال ہے، مولانا عباس انصاری

16 Dec 2018 10:54

پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے عام شہریوں اور عسکریت پسندوں کو خراج پیش کرتے کہا کہ بھارت کے ان ہتھکنڈوں اور حربوں سے تحریک آزادی کچلنے والی نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ مولانا محمد عباس انصاری نے فورسز کی جارحیت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں پر براہ راست گولیوں کی بوچھاڑ کرنا لاقانونیت کی بدترین مثال اور خونین باب ہے۔ اس دوران انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن نے کہا کہ بھارتی فورسز آپریشن آل آوٹ کے نام پرکشمیری حریت پسند قوم کی نسل کشی میں مصروف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی موجودہ برسر اقتدار فرقہ پرست جماعت کشمیر میں قتل و غارتگری کا سلسلہ تیز کرکے اپنے عوام دشمن اقدامات سے بھارتی عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ درایں اثنا جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے عام شہریوں اور عسکریت پسندوں کو خراج پیش کرتے کہا کہ بھارت کے ان ہتھکنڈوں اور حربوں سے تحریک آزادی کچلنے والی نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 766940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766940/عام-شہریوں-پر-گولیوں-کی-بوچھاڑ-لاقانونیت-بدترین-مثال-ہے-مولانا-عباس-انصاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org