0
Sunday 16 Dec 2018 17:29

گورنر پنجاب کا شہدائے اے پی ایس کو منظوم خراج عقیدت

گورنر پنجاب کا شہدائے اے پی ایس کو منظوم خراج عقیدت
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور  نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو شاعرانہ انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اے پی ایس کے شہداء کا دکھ شاعری میں بیان کیا۔ گورنر پنجاب کا شاعرانہ بیان سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا ہے۔ دسمبر کی فضا کچھ بتلاتی ہے ایک روداد سناتی ہے، اُجڑے ہوئے گلستان کی یاد دلاتی ہے، ٹوٹے ہوئے خوابوں کی آواز سناتی ہے، اُجڑے ہوئے دلوں کی فریاد بتلاتی ہے، روئے زمین سے عرش تک سرخی پھیلاتی ہے، ماؤں کی اجڑی ہوئی گود میں سنسنی پھیلاتی ہے، زخمی دلوں پر نئی چوٹ لگاتی ہے، ملت قائد کے پرزے پرزے کو ہلاتی ہے، بچھڑے ہوئے بہن بھائیوں کی سسکیوں کی آواز سناتی ہے، کہاں سے لاوں ضبط کہاں سے لاؤں یقین، رنج و الم کے ہمالیہ پر تڑپتی ماں کی تڑپ بلاتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 767012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش