QR CodeQR Code

کرم، ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے زیراہتمام انسداد منشیات کے حوالے سے تقریری مقابلوں کا انعقاد

16 Dec 2018 18:19

انسداد منشیات کے موضوع پر منعقدہ تقریری مقابلوں میں 12سکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا جس میں اسوہ پبلک سکول پاراچنار نے پہلی، گورنمنٹ ہائی سکول صدہ نے دوسری جبکہ گورنر ماڈل سکول پاراچنار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کرم میں ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے زیر اہتمام انسداد منشیات کے حوالے سے تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں گورنر کاٹیج پاراچنار میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں قبائلی مشران، سرکاری حکام اور مختلف سکولوں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انسداد منشیات کے موضوع پر منعقدہ تقریری مقابلوں میں 12 سکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا، جس میں اسوہ پبلک سکول پاراچنار نے پہلی، گورنمنٹ ہائی سکول صدہ نے دوسری جبکہ گورنر ماڈل سکول پاراچنار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب سے اپنے اپنے خطاب میں قبائلی مشران و حکام کا کہنا تھا کہ نشہ ایک ناسور ہے اور اس کی روک تھام کیلئے سرکار اور عوام کو مشترکہ کوششیں کرنا چاہئیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ منشیات کے کاروبار سے وابستہ افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے اور کسی کے ساتھ بھی رعایت نہیں برتبی چاہیے کیونکہ یہ ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ تقریب سے ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ موومنٹ منشیات کی روک تھام کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات جبکہ موومنٹ کے رہنماؤں میں اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 767021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767021/کرم-ٹرائبل-یوتھ-موومنٹ-کے-زیراہتمام-انسداد-منشیات-حوالے-سے-تقریری-مقابلوں-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org