QR CodeQR Code

آسٹریلیا کو مقبوضہ بیت المقدس کو تقسیم کرانے کا حق حاصل نہیں، مہاتیر محمد

16 Dec 2018 14:28

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتر محمد نے کہا ہے کہ کسی دوسرے ملک کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا کہ وہ اپنی مرضی دوسرے ملک پر مسلط کرے۔


اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتر محمد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو کوئی حق نہیں کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کو تقسیم کرائے۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتر محمد نے کہا ہے کہ کسی دوسرے ملک کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا کہ وہ اپنی مرضی دوسرے ملک پر مسلط کرے۔ مہاتیر محمد نے کہا کہ یہ قابلِ قبول نہیں ہے کہ امریکہ کے بعد آسٹریلیا نے بھی مغربی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 767041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767041/آسٹریلیا-کو-مقبوضہ-بیت-المقدس-تقسیم-کرانے-کا-حق-حاصل-نہیں-مہاتیر-محمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org