QR CodeQR Code

کراچی، خاتون کو چھیڑنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ملزم گرفتار

16 Dec 2018 22:41

ڈیفنس کے علاقے اتحاد کمرشل میں خاتون شاہراہ سے پیدل گزر رہی تھی، تو اسی دوران کار سوار ان کے پاس آیا اور اپنی گاڑی میں بیٹھنے کی پیشکش کرتے ہوئے ہراساں کیا۔ خاتون نے اپنے بیگ سے موبائل نکالا اور گاڑی کی ویڈیو بنائی، ساتھ ہی گاڑی نمبر کو بھی واضح کیا، تاکہ ملزم کی شناخت ہو سکے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں شہری نے خاتون کو ہراساں کیا، جو اسے مہنگا پڑ گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے اتحاد کمرشل میں خاتون شاہراہ سے پیدل گزر رہی تھی، تو اسی دوران کار سوار ان کے پاس آیا اور اپنی گاڑی میں بیٹھنے کی پیشکش کرتے ہوئے ہراساں کیا۔ خاتون نے اپنے بیگ سے موبائل نکالا اور گاڑی کی ویڈیو بنائی، ساتھ ہی گاڑی نمبر کو بھی واضح کیا، تاکہ ملزم کی شناخت ہو سکے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کی اور صارفین کو تمام واقعے سے آگاہ کیا اور گاڑی کا نمبر لکھ کر مدد طلب کی۔ خاتون اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد درخشاں تھانے گئیں اور انہوں نے رپورٹ درج کرائی، پولیس نے 6 گھنٹے کے اندر مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی، تو آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساﺅتھ سے رپورٹ طلب کی اور فوری ایکشن کے احکامات دیئے۔ اے ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شخص کی شناخت نبیل موسی کے نام سے ہوئی، جس سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ سوہائے عزیز نے کہا کہ خاتون نے ہراساں کرنے والے شخص کی ویڈیو بنائی اور پولیس کو دی۔ پولیس آفیسر نے ملزم کی گرفتاری سے متعلق خاتون کو آگاہ کیا، جس کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسرت کا اظہار کیا اور ملزم کی تصاویر بھی شیئر کیں۔


خبر کا کوڈ: 767046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767046/کراچی-خاتون-کو-چھیڑنا-مہنگا-پڑ-گیا-ویڈیو-سوشل-میڈیا-پر-وائرل-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org