QR CodeQR Code

خرم شیر زمان میئر کراچی سے ذاتی جھگڑوں میں بلاول ہاؤس کو نہ لائیں، مشیر اطلاعات سندھ

16 Dec 2018 23:10

رہنما تحریک انصاف خرم شیر زمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت متاثرہ دکانداروں کے ساتھ کھڑی ہے، پی ٹی آئی روک کر دکھائے، کراچی کے متاثرہ دکان داروں کو متبادل جگہ کی فراہمی سے سندھ حکومت کو کوئی نہیں روک سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خرم شیر زمان اپنے ریسٹورنٹ کی تجاوزات گرنے کی سزا پورے کراچی کو مسمار کرکے دینا چاہتے ہیں، خرم شیر زمان کراچی کے میئر سے اپنے ذاتی جھگڑوں میں بلاول ہاؤس کو نہ لائیں، پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس میئر کراچی نے بھیجا ہے اور میڈیا ٹاک بلاول ہاؤس پر کی جا رہی ہے۔ اپنے ردعمل میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خرم شیر زمان ہرجانے کا نوٹس ملنے پر میئر کراچی کے دفتر کے باہر احتجاج کیوں نہیں کرتے، انسداد تجاوزات آپریشن سے متاثرہ دکانداروں کو متبادل جگہ الاٹ کرنے کے خلاف بیان دے کر تحریک انصاف کا چہرہ سامنے آگیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت متاثرہ دکانداروں کے ساتھ کھڑی ہے، پی ٹی آئی روک کر دکھائے، کراچی کے متاثرہ دکان داروں کو متبادل جگہ کی فراہمی سے سندھ حکومت کو کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی کراچی دشمنی سے باز رہے، ہم شہر قائد کے حقوق پر ڈاکہ برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں تجاوزات کا مسئلہ سپریم کورٹ لے کر گئی، پی ٹی آئی حکومت نے کراچی والوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی، جسے سندھ حکومت کے احتجاج پر کھولا گیا۔


خبر کا کوڈ: 767050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767050/خرم-شیر-زمان-میئر-کراچی-سے-ذاتی-جھگڑوں-میں-بلاول-ہاؤس-کو-نہ-لائیں-مشیر-اطلاعات-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org