QR CodeQR Code

سانحہ اے پی ایس کی یاد میں آئی ڈی سی کا احتجاجی مظاہرہ

احسان اللہ احسان کی پھانسی اور مولوی عبدالعزیز کی گرفتاری کا مطالبہ

17 Dec 2018 00:51

امامیہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل پاکستان IDC نے شہداء چوک میلوڈی اسلام آباد میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین میں خواتین، بچوں سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت طالب علموں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے کہ جن پہ دہشتگردی اور ظلم کیخلاف جبکہ پائیدار قیام امن اور مظلوم کے حق میں نعرے درج تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد، تاحال قاتلوں کو سزا نہ دیئے جانے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پہ عملدرآمد نہ کئے جانے کے خلاف امامیہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل پاکستان IDC نے شہداء چوک میلوڈی اسلام آباد میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین میں خواتین، بچوں سیاسی وسماجی رہنماؤں سمیت طالب علموں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پہ دہشتگردی اور ظلم کے خلاف جبکہ پائیدار قیام امن اور مظلوم کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائے بغیر بچوں کو محفوظ مستقبل کی فراہمی محض خواب ہے۔ مظاہرین نے حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ اے پی ایس سانحہ کی شفاف جوڈیشل انکوائری کی جائے، احسان اللہ احسان کو فی الفور پھانسی پہ لٹکایا جائے اور نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پہ مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ مقررین نے کالعدم تکفیری جماعتوں کی سرگرمیوں پہ شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وطن عزیز میں دہشتگردی کی تاویلیں پیش کرنے والے تکفیری رہنماؤں بالخصوص لال مسجد کے مولوی عبد العزیز کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 767055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767055/احسان-اللہ-کی-پھانسی-اور-مولوی-عبدالعزیز-گرفتاری-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org