QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات میں ہے، قتل و غارت اور تشدد میں نہیں، عمران خان

17 Dec 2018 01:23

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر آواز اٹھائیں گے اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے مطالبہ کریں گےکہ وادی میں حق خود ارادیت کے وعدے کو پورا کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد اور قتل و غارت نہیں صرف مذاکرات سے ہی مسئلہ کشمیر حل ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے حالیہ مظالم اور بربریت ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت پر شدید مذمت کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر آواز اٹھائیں گے اور  اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے مطالبہ کریں گے کہ وادی میں حق خودارادیت کے وعدے کو پورا کیا جائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات میں ہے، قتل و غارت اور تشدد میں نہیں، جبکہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔


 


خبر کا کوڈ: 767060

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767060/مسئلہ-کشمیر-کا-حل-مذاکرات-میں-ہے-قتل-غارت-اور-تشدد-نہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org