0
Monday 17 Dec 2018 07:11

مری میں سیاحت کے لیے جانیوالی فیملی کیساتھ ایک بار پھر بدتمیزی، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

مری میں سیاحت کے لیے جانیوالی فیملی کیساتھ ایک بار پھر بدتمیزی، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سیاحتی مقام مری کے مال روڈ پر ہوٹل ایجنٹوں کی خاتون سیاح کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ملک کے سیاحتی مقام مری کا مقامی سیاحوں کے ساتھ مار دھاڑ کے واقعات کے بعد رواں سال کے اوائل میں عوام نے بائیکاٹ کیا تھا اور یہ مہم سوشل میڈیا کے ذریعے کامیاب ہوئی تھی، لیکن اس کے باوجود بھی مری میں ایجنٹوں نے اپنا رویہ نہیں بدلا ہے۔ مری کے مال روڈ پر ہوٹل ایجنٹس کی سیاح خاتون کے ساتھ بد تمیزی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ہوٹل ایجنٹس نے سیاح فیملی پر آوازیں کسیں اور دھکے بھی دیئے جس پر وہاں موجود شہریوں اور  ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کرایا۔ مری میں موجود سیاحوں نے پولیس سے اپیل کی ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ آئی جی پولیس اور وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا فوری نوٹس لیا ہے اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کر دی ہے۔


 
خبر کا کوڈ : 767062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش