0
Monday 17 Dec 2018 10:03

جاپان، ریسٹورنٹ میں دھماکا، 42 افراد زخمی

جاپان، ریسٹورنٹ میں دھماکا، 42 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔جاپان کے شمالی حصے میں ایک ریسٹورنٹ کے اندر دھماکا ہونے سے خواتین سمیت 42 افراد بری طرح زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق پولیس نے بتایا دھماکا سپارو نامی شہر کے ریسٹورنٹ میں ہوا اور دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ اطراف کی عمارتیں لرز اٹھیں۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس نے 42 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے جس میں سے نصف افراد کی حالت نازک بتائی  جاتی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں تاہم حکام کی جانب سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ دوسری جانب جاپان کے مقامی ٹی وی پر نشر ہونی والی فوٹیج میں دکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی اور اس کا ملبہ دور تک بکھر گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 767085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش