QR CodeQR Code

حریت کانفرنس آج سری نگر میں بھارتی فوجی ہیڈکوارٹر تک مارچ کریگی

17 Dec 2018 10:30

بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی کال پر مکمل ہڑتال بھی کی جا رہی ہے۔ سفاک قابض بھارتی فوج نے ہفتے کو پلواما میں 11 معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے شہر پلواما میں 11 کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر حریت قیادت نے آج سری نگر میں بھارتی فوجی ہیڈکوارٹر تک مارچ کا اعلان کیا ہے، وادی میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل ہے۔ بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی کال پر مکمل ہڑتال بھی کی جا رہی ہے۔ سفاک قابض بھارتی فوج نے ہفتے کو پلواما میں 11 معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا، بھارتی مظالم کے خلاف حریت قیادت نے تین روزہ ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ کی پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ ہڑتال کے باعث مقبوضہ وادی میں کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں، قابض انتظامیہ نے دوسرے روز بھی ٹرین سروس معطل کر رکھی ہے۔ یونیورسٹی آف کشمیر، سینٹرل کشمیر یونیورسٹی اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اس صورت حال کے باعث آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 767091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767091/حریت-کانفرنس-ا-ج-سری-نگر-میں-بھارتی-فوجی-ہیڈکوارٹر-تک-مارچ-کریگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org