QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کیلئے ملک گیر تحریک چلائینگے، مولانا سلطان رئیس

17 Dec 2018 11:42

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت پرانے پیکج کو نئے نام سے دوبارہ لانے کی وفاقی حکومت کی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے کردار ادا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس الحسینی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کیلئے ملک گیر تحریک چلائیں گے، پرانے پیکج کو نئے نام سے دوبارہ لانے کی وفاقی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے تحریک انصاف گلگت بلتستان کی قیادت اپنا کردار ادا کرے، ورنہ کوئی بھی غیر قانونی پیکج کے لائے جانے کے بعد کا احتجاجی سلسلہ پارٹی ساکھ کو بگاڑنے کا موجب بنے گا۔ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت آئینی حیثیت کے تعین کے بارے وفاق میں عوامی نمائندگی کرے، مثبت نمائندگی کی صورت میں عوامی ایکشن کمیٹی مکمل تعاون کرے گی، گلگت بلتستان اس وقت کسی اور آرڈر کا متحمل نہیں ہوسکتا، جس کیلئے ضروری ہے کہ حکومتی سطح پر تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مشترکہ رائے قائم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے ملک گیر جدوجہد کا آغاز کریں گے، گلگت بلتستان اسمبلی کے بعض ممبران اس اہم مسئلے پر بھی سیاست کرتے ہیں، جو عوام سے یکجہتی کیلئے گھڑی باغ نہیں آسکتے، وہ اسلام آباد پارلیمنٹ کے باھر دھرنے کی بات کرتے ہیں، کوئی پارٹی یا فرد اس قومی مسئلے پر اسلام آباد جانے کا ارادہ کریگا تو بھی اختلافات بھلا کر بھرپور ساتھ دیں گے، لیکن یہ بازو بھی ہم نے آزمائے ہیں، وقت آنے پر یہ کام بھی عوامی ایکشن کمیٹی ہی کرکے دکھائے گی۔


خبر کا کوڈ: 767127

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767127/گلگت-بلتستان-کے-ا-ئینی-حقوق-کیلئے-ملک-گیر-تحریک-چلائینگے-مولانا-سلطان-رئیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org