0
Monday 17 Dec 2018 13:06

سبی، بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف اہلکار جاں بحق

سبی، بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقہ بابر کچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہو گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے زیر زمین نصب بارودی سرنگ پر آ گئی، جس سے محمد خان موقع پر شہید ہو گیا جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا، واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب تربت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار گل شہادت خان آف ملاگی بانڈہ، سپاہی محمد انور خان کستیر بانڈہ گڈی خیل، بنوں کے سپاہی لعل خان اور سمبڑیال کے سپاہی سجاد کو آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے، اس موقع پر پاک فوج کے افسروں نے ان کی قبروں پر پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 767131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش