0
Monday 17 Dec 2018 14:38

تحریک لبیک کے گرفتار کارکنوں کی نظربندی میں ایک ماہ کی توسیع

تحریک لبیک کے گرفتار کارکنوں کی نظربندی میں ایک ماہ کی توسیع
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک لبیک کے گرفتار کارکنوں میں بی کیٹگری کے کارکنوں کی نظر بندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے جبکہ اے کیٹگری میں شامل رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف سیون اے ٹی اے کے تحت مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں۔ قبل ازیں  محکمہ داخلہ نے سی کیٹگری کے کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور اب تک تحریک لبیک کے گرفتار 1400 کارکنوں میں سے 1200 کو رہا کر دیا گیا جبکہ دیگر 200 کارکنوں کو بھی جلد رہا کر دیا جائے گا۔ سی کیٹگری کے کارکنوں سے شورٹی بانڈز لے کر رہا کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 767153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش