0
Monday 17 Dec 2018 14:56

پشاور، بی آر ٹی میں معذور افراد کیلئے خصوصی سہولیات

پشاور، بی آر ٹی میں معذور افراد کیلئے خصوصی سہولیات
اسلام ٹائمز۔ پشاور ریپڈ بس منصوبے میں معذور، نابینا افراد کیلئے خصوصی سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ 26 کلو میٹر طویل شاہراہ پر جدید ترین سگنلز اور لائٹنگ سٹرپ نصب کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ رات کے اوقات کار میں بسوں کی سکیورٹی کیلئے مؤثر ترین انتظامات کئے جائیں گے، جبکہ رات 10 بجے کے بعد سروس بند کر دی جائے گی۔ لائٹنگ سٹرپ کی بدولت کئی میٹر دور سے سنگلز کی کیفیت کو دیکھا جا سکے گا، پلوں پر جدید ترین لائٹنگ نصب ہونے کے ساتھ ساتھ ممکنہ طور پر لوڈشیڈنگ کیلئے بھی انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ شعبہ بازار سے ڈبگری گارڈن تک پل پر برج رکھنے کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے۔ صوبائی حکومت نے پشاور میں جاری بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی جلد از جلد تکمیل اور اسے بین الاقوامی معیار اور تقاضوں کے تحت مکمل کرنے کا اعادہ کیا ہے، تاکہ عوام کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات کم سے کم کرایہ میں دی جا سکیں۔ اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24 گھنٹے جاری ہے، جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 767157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش