0
Monday 17 Dec 2018 21:36

کشمیر میں حقوق انسانی کی پامالی پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، اقبال ریشی

کشمیر میں حقوق انسانی کی پامالی پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، اقبال ریشی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں عام شہریوں پر بے تحاشہ طاقت کے استعمال پر سیاسی و سماجی تنظیموں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جموں و کشمیر انصاف موومنٹ نے شہری ہلاکتوں کو غیر انسانی فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعہ کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔ انصاف موومنٹ کے چیئرمین جاوید اقبال ریشی نے کشمیر میں جاری خون ریزی پر اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیئے کہ کشمیر میں بے گناہوں کے خون کی ہولی بند کرانے میں اپنا رول ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حقوق انسانی کی پامالی ہو رہی ہے، جس پر عالمی برادری بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

جاوید اقبال ریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بات چیت بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے نہتے لوگوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض فورسز ہمارے معصوم نوجوانوں کو پشت بہ دیوار نہیں کر سکتی ہے اور نہ ہی روزانہ کی بنیاد پر ہمارے عزیزوں کا بہیمانہ قتل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورسز کو کسی قانونی ضابطے کا کوئی پاس و لحاظ بالکل بھی نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 767170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش