QR CodeQR Code

آصف زرداری نے جو کیا اس پر انہیں ڈاکو والی سزا ہوگی، علی زیدی

17 Dec 2018 16:53

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ چور کی کوئی عزت نہیں ہوتی، رکشے والے فالودے والے پتا نہیں کس کس کے نام پر جعلی اکاونٹ کھولے گئے ہیں، اب میں بھی سوچ رہا ہوں کہ بلاول ہاؤس میں اپنا شناختی کارڈ پھینک دوں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی پی اے سی سربراہی کا کڑوا گھونٹ پی رہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے اپنی حد میں رہ کر نہیں کھایا، آصف زرداری نے جو کیا اس پر انہیں ڈاکو والی سزا ہوگی، چور کی کوئی عزت نہیں ہوتی، رکشے والے فالودے والے پتا نہیں کس کس کے نام پر جعلی اکاونٹ کھولے گئے ہیں، اب میں بھی سوچ رہا ہوں کہ بلاول ہاؤس میں اپنا شناختی کارڈ پھینک دوں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف نیب میں کیسز ہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے ان کے نام پر اتفاق ہوا ہے اس سے منفی پیغام جائے گا، تاہم جمہوریت کے لئے اس کڑوے گھونٹ کو پی لیتے ہیں۔ علی زیدی نے کہا کہ کراچی کے سمندر میں تیل کے رساؤ کے لئے خود تحقیقات کرائیں، ایک جہاز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر ٹوٹنے کے لئے آیا تھا، اس کے کپتان نے سمندر میں تیل پھینکا، جہاز کے کپتان اور خریدار کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، کے پی ٹی کی زمین پر اب کوئی تجاوزات نہیں بن رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 767175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767175/آصف-زرداری-نے-جو-کیا-اس-پر-انہیں-ڈاکو-والی-سزا-ہوگی-علی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org