0
Monday 17 Dec 2018 17:33

اسلام آباد، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے سینٹورس مال میں ثقافتی تقریب

اسلام آباد، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے سینٹورس مال میں ثقافتی تقریب
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے عالمی یوم یکجہتی فلسطین کی مناسبت سے اسلام آباد کے سینٹورس مال میں فلسطینی سفارتخانہ اور سینٹورس انتظامیہ کی جانب سے پروقار ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت فلسطینی سفیر محمد حسنی نے کی، جبکہ مہمانان خصوصی میں سری لنکن، آذربائیجان اور اردن کے سفراء، فلسطین فانڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے اور دیگر شریک تھے۔ عالمی یوم یکجہتی فلسطین کی تقریب میں پاکستان میں مقیم فلسطینی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں نے فلسطین کے خصوصی ثقافتی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے۔ تقریب میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر محمد حسنی کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں، اس جدوجہد کو حتمی طور پر کامیابی سے ہمکنار کریں گے، چاہے اس کے لئے کتنا ہی وقت کیوں نہ لگے، فلسطینی عوام اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام پتھر اور اپنے جذبہ سے غاصب صہیونی دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں، فلسطین کی مکمل آزادی تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبلہ اول مسلمانوں کا مقدس مقام ہے اور امریکہ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے سے القدس کی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، اس موقع پر القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے کہ انگریزی اور اردو بینرز بھی آویزاں کئے گئے تھے، جبکہ شاپنگ مال میں فلسطینی اور پاکستانی پرچم بھی آوایزاں تھے۔
خبر کا کوڈ : 767181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش