QR CodeQR Code

حکومتی کارندے مذموم ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کو آواز کو ختم نہیں کرسکتے ہیں، حریت الائنس

17 Dec 2018 22:34

حریت الائنس کے ترجمان نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے ہندوستان کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لئے بے پناہ قربانیاں پیش کی ہیں، جس کو کوئی فراموش نہیں کرسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر حریت الائنس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بادامی باغ کال کے پروگرام کو ناکام بنانے کے لئے عوام کے نقل و حرکت پر عائد پابندیوں پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، محمد اشر صحرائی، ظفر اکبر بٹ، ہلال وار، جاوید میر سمیت تمام حریت لیڈروں کی خانہ و تھانہ نظربندی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اس کے کارندے ایسے مذموم ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کو آواز کو دبا یا ختم نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے ہندوستان کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لئے بے پناہ قربانیاں پیش کی ہیں، جس کو کوئی فراموش نہیں کرسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 767185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767185/حکومتی-کارندے-مذموم-ہتھکنڈوں-سے-تحریک-آزادی-کو-آواز-ختم-نہیں-کرسکتے-ہیں-حریت-الائنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org