0
Monday 17 Dec 2018 19:38

لوئر کرم، اے پی ایس پشاور حملے میں شہداء کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

لوئر کرم، اے پی ایس پشاور حملے میں شہداء کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
اسلام ٹائمز۔ نیو ویژن پبلک سکول ساتین کے زیراہتمام شہداء آرمی پبلک سکول کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو سکول سے ہوتی ہوئی شہید محرر سرفراز چیک پوسٹ پر اختتام پذیر ہوئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد آفاق وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے بھی خصوصی طور پر ریلی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر سکول کے ایک طالبعلم کمال عباس نے ملی نغمہ پیش کرکے ریلی کے شرکاء کے آنکھیں پرنم کر دیں۔ ریلی کے شرکاء نے آرمی پبلک سکول کے ننھے پھولوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ملکی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد آفاق وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر لوئرکرم ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے شہداء کے حق میں دعا کی اور کہا کہ ملک کے دفاع اور سلامتی کیلئے پاکستانی قوم ایک ہے، اور اس ارض پاک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں اور آرمی پبلک سکول کے ننھے پھولوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور آج نیو ویژن پبلک سکول ساتین کے ننھے طلباء اور طالبات نے ریلی منعقد کرکے ثابت کیا کہ ہم ایک ہیں۔ اس موقع پر کرم لیوی فورس کے میجر جمیر بنگش کی قیادت میں بہترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 767208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش