QR CodeQR Code

تجارتی خسارہ ورثے میں ملا جسے کم کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، عمران خان

18 Dec 2018 00:37

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تجارت کے لیے مشکل ماحول رہا ہے، ہم تاجروں کو سہولیات دینے کے لیے کام کررہے ہیں، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو بہتر کرنا ہے، کاروباری طبقے اور برآمد کنندگان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک جو غلطیاں ہوئیں انہیں ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، گزشتہ حکومت کی جانب سے بڑا تجارتی خسارہ ورثے میں ملا جسے کم کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدات 24 ارب ڈالرز کے قریب ہیں جبکہ ملائیشیا کی برآمدات 200 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، ماضی میں تجارت اور برآمدات کے حوالے سے سوچا نہیں گیا، گزشتہ حکومت کی جانب سے بڑا تجارتی خسارہ ورثے میں ملا جسے کم کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تجارت کے لیے مشکل ماحول رہا ہے، ہم تاجروں کو سہولیات دینے کے لیے کام کررہے ہیں، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو بہتر کرنا ہے، کاروباری طبقے اور برآمد کنندگان کی ہر ممکن مدد کریں گے، ملک میں سرمایہ کاری اور تجارت سے خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے ذہنوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، سوچ میں تبدیلی مستقبل کے لیے ضروری ہے، کامیابی کا راز ہے کہ غلطیوں سے سیکھا جائے، پاکستان میں اب تک جو غلطیاں ہوئیں اسے ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 767261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767261/تجارتی-خسارہ-ورثے-میں-ملا-جسے-کم-کرنے-کیلئے-دن-رات-محنت-کر-رہے-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org