0
Tuesday 18 Dec 2018 10:15

سرگودہا، ہٹے کٹے اور مصنوعی معذوری کا ڈراما رچا کر مانگنے والے افراد کی تعداد میں ہوش رباء اضافہ

سرگودہا، ہٹے کٹے اور مصنوعی معذوری کا ڈراما رچا کر مانگنے والے افراد کی تعداد میں ہوش رباء اضافہ
اسلام ٹائمز۔ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے سرگودھا بھکاریوں کی جنت بن گیا، ہٹے کٹے نوجوانوں کیساتھ ساتھ خواتین، خوبرو لڑکیاں گلی، محلوں اور بازاروں میں ٹولیوں کی صورت میں مانگتی نظر آتی ہیں، ان میں سے بعض بازاروں میں خواتین کے پرس نکالنے کی وارداتیں بھی کرنے سے گریز نہیں کرتیں، ان مانگنے والوں میں نوجوان ہٹے کٹے اور مصنوعی معذوری کا ڈراما رچا کر مانگنے والوں کی تعداد بھی کافی ہے، جبکہ نشئی لوگ بھی نشے کی لت پوری کرنے کے علاوہ چوری چکاری کے علاوہ بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔ بھکاریوں کو پکڑنے کے لئے حکومت نے باقاعدہ طور پر تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کر رکھی ہے، مگر سرگودھا میں گذشتہ دنوں بھکاریوں کیخلاف مہم چلائی گئی، جس کے بعد یہ مہم دم توڑ گئی، اب مختلف روپ میں بھکاری بھیک مانگتے سرعام نظر آرہے ہیں، جس سے شہری بھی تنگ ہیں۔ یہ بھکاری نماز فجر کے بعد سے متحرک ہو جاتے ہیں اور بعض نے اپنے مخصوص پوائنٹس مقرر کر رکھے ہیں جہاں لوگ انہیں ان کے ٹھکانوں پر چھوڑ کر غائب ہو جاتے ہیں، جو تمام دن بھیک مانگتے ہیں۔ شام کے اوقات میں یہ لوگ انہیں ان کے پوائنٹ سے پِک کرتے ہیں۔ یہاں یہ امر بھی دلچسپ ہے کہ ان میں سے اکثر بھکاری کمپنی باغ اور مختلف مقامات پر اچھا کھانا کھانے کیساتھ ساتھ منرل واٹر اور قیمتی جوس سے پیٹ بھرتے ہیں۔ بھکاریوں کے مطابق ایک عام معذوری کا ڈراما کرنے والا بھکاری 1000 سے 1500 روپے تک با آسانی کما لیتا ہے۔ مختلف بازار اور مساجد کے علاوہ اہم چوک ان بھکاریوں کی جنت ہیں جہاں سے یہ معقول آمدن حاصل کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 767301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش