QR CodeQR Code

قوانین کی خلاف ورزی پر خیبر پختونخوا کے 3 ایم پی اے چالان

18 Dec 2018 14:04

حیات آباد کیطرف جانیوالی رکن کے پی اسمبلی سمیرا شمس کے ڈرائیور کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر چالان کیا گیا، اسیطرح پی کے 48 مردان سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ملک شوکت کے ڈرائیور اور پی کے 16 دیر سے اے این پی کے رکن اسمبلی بہادر خان کے ڈرائیور کو بھی سیٹ بیلٹس نہ باندھنے پر چالان دیئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ٹریفک وارڈن پولیس پشاور کے شاہین سکواڈ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خیبر پختونخوا اسمبلی کے 3 اراکین کو چالان تھما دیئے۔ شاہین سکواڈ کے انچارج رشید خان کے مطابق ٹریفک وارڈن آصف خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے امن چوک میں حیات آباد کی طرف جانے والی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سمیرا شمس کے ڈرائیور کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر چالان کیا۔ اس کے بعد پی کے 48 مردان سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ملک شوکت کے ڈرائیور فاروق حسین اور پی کے 16 دیر سے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی بہادر خان کے ڈرائیور کو بھی سیٹ بیلٹس نہ باندھنے پر چالان دیئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 767364

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767364/قوانین-کی-خلاف-ورزی-پر-خیبر-پختونخوا-کے-3-ایم-پی-اے-چالان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org