0
Tuesday 18 Dec 2018 14:37

گورنر گلگت بلتستان نے اسکردو میں بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

گورنر گلگت بلتستان نے اسکردو میں بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے اسکردو اور گردونواح میں بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔ گورنر نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اسکردو میں 2 جنریٹر پہنچا دیں اور بجلی کا بحران ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں، گورنر نے بجلی کے طویل بریک ڈائون پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے اسکردو کے عوام سخت مشکل میں اور کاروباری سرگرمیاں ماند پڑگئی ہیں، لہٰذا اسکردو شہر کیلئے فوری طور پر دو جنریٹر پہنچائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 767382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش