3
1
Tuesday 18 Dec 2018 18:58
45 فیصد بچے منشیات استعمال کر رہے ہیں

اب صرف چرس پینے والا نہیں پکڑا جائے گا، شہریار آفریدی

ففتھ جنریشن وار کی زد میں ہیں، والدین بچوں پہ نگاہ رکھیں
اب صرف چرس پینے والا نہیں پکڑا جائے گا، شہریار آفریدی
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ منشیات استعمال کرنے والوں میں 45 فیصد بچے ہیں، بچوں کے اسکول بیگ میں کرسٹل آئس، منشیات و دیگر چیزیں موجود ہوتی ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت نے بتایا کہ خودکش بمبار ایک سے لے کے سو دو سو بندوں کا شکار کرتے ہیں پر یہ منشیات فروش 75 فیصد بچیوں کو آئس کا شکار کیے ہوئے ہیں۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھا اسلام آباد کے چھ سات کھڑپینچ ہیں جو شہر کو یرغمال کیے ہوئے ہیں ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی، ان کو عبرت کا نشان بنایا جاے گا۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ وزیراعظم کے حکم پر پولیس اور متعلقہ ادارے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق پر دھیان دینا بہت اہم ہے، والدین کو آگاہی نہیں کہ بچے کس تباہی کے طوفان میں دھنسے ہوئے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ یہ ففتھ جنریشن وار ہے جو ہم پر مسلط کی جا چکی ہے اور ہم سب نے مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ وزیرمملکت نے بتایا کہ چائلڈ پورنو گرافی پر بھی سخت ترین کارروائی کر رہے ہیں، سرگودھا میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں سے 64 ہزار ٹیپ برآمد کی گئیں، ہمیں بچوں کو موبائل یا دیگر اشیا دینے سے پہلے یہ بھی جاننا ہو گا کہ بچے اسے کیسے استعمال کر رہے ہیں، ان ڈیوائسز کے استعمال سے بچے تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ نئے پاکستان میں قانون سب کے لیے برابر ہے، موجودہ دور میں ہر کوئی قانون ہاتھ میں نہیں لے سکتا، کارروائی سب کے خلاف ہوگی۔ آئی جی سے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ہونے والے واقعے پر رپورٹ مانگی ہے اور پوچھوں گا کہ ابھی تک وہ ملزم گرفتار کیوں نہ ہوئے۔

شہر یار آفریدی نے کہا کہ ڈرگ مافیا ہماری نسلوں کو تباہ کر رہا ہے، ایک خودکش بمبار چند سو افراد کو جب کہ مافیا منشیات کے ذریعے قوم کو ہدف بناتا ہے، والدین کو آگاہی نہیں کہ بچے کس تباہی کے طوفان میں دھنسے ہوئے ہیں، بچوں کے اسکول بیگ میں کرسٹل آئس، منشیات و دیگر چیزیں موجود ہوتی ہیں، منشیات فروش 75 فیصد بچوں کو آئس کا شکار کیے ہوئے ہیں، طالب علموں کی ایک بڑی تعداد کرسٹل کے نشے میں مبتلا ہے، 45 فیصد بچے  منشیات بالخصوص آئس کرسٹل کا استعمال کرتے ہیں۔ اب صرف چرس پینے والا نہیں پکڑا جائے گا، مافیا کو بھی قانون کی گرفت میں لائیں گے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ جبری مشقت لینے والوں سے بھی نمٹنا ہوگا، پولیس اور تمام اداروں کو نوجوانوں کو اپنے ساتھ ملانا ہوگا، وزیراعظم کے حکم پر پولیس نے سخت ترین کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔ پاکستان کے مستقبل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، بچے اور بچیاں مل کرپاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 767415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Raja Naveed
Pakistan
Salam wazir dakhila
saab
Pakistan
میرےگاوں میں لوگ چرس کا کاروبار کرتے ہیں جو وہ سارے پنجاب میں سپلائی کرتے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، کیونکہ ان لوگوں کے پاس پیسہ ہے، اگر پولیس پکڑ بھی لے تو جلدی چوٹ جاتے ہیں، اگر کسی میں دم تو میں ان کے ناموں کی لسٹ بنا کے دیتا ہوں، اگر میں نے کسی بے گناہ کا نام بتایا تو مجھے پھانسی پر لٹکایا جائے۔
Pakistan
Pochny ki kia zrorat hy
List bana k do, aur apny council, village ka name bhi btao....
ہماری پیشکش